مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذڑائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روسی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی میزائل ڈیفینس سسٹم کے نام پر عسکری برتری قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم ایسی کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ امریکی میزائل کو نظرانداز کر کے ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں روس ایٹمی میزائل بھی بنائے گا۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روسی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
News ID 1859517
آپ کا تبصرہ